سعودی عرب ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی جارحیت پر جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ الجبیر کا اشارہ اتوار کے روز مملکت پر داغے گئے سات بیسلٹک میزائلوں کی جانب تھا۔

Advertisement

منگل کی شام نیویارک میں اپنے ایک بیان سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی قرار دادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو کر حوثی ملیشیا کو میزائل فراہم کر رہا ہے۔

الجبیر کے مطابق سعودی ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات بارآور اور تعمیری رہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت پر داغے گئے میزائلوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے عسکری ترجمان کرنل ترکی الیمانی کا کہنا تھا کہ اب تک حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں