.

اسد رجیم کی اشتہاریوں کی خفیہ فہرست لیک، 15 لاکھ افراد مطلوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کی جانب سے اشتہاریوں کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو مجموعی طورپر پندرہ لاکھ کے لگ بھگ افراد مطلوب ہیں۔ اس فہرست میں شامل نام نہ صرف دوسرے ملکوں میں پناہ لینے والے شہریوں کے ہیں بلکہ انٹیلی جنس اداروں کو بھی مطلوب ہیں۔

یہ تازہ فہرست اپوزیشن کی حامی ایک ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری اور سرکردہ اپوزیشن رہ نماؤں کے نام شامل ہیں۔

اشتہاریوں پر فوج سے فرار اختیار کرنے، حکومت کے خلاف تشدد پر اکسانے، احتجاج کرنے اور شہروں میں حکومت مخالف نعرے لگانے کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ فہرست کے مطابق بعض اشتہاری اپوزیشن کے زیرانتظام علاقوں بالخصوص ادلب میں جہاں بڑی تعداد میں جنگجوؤں کو حکومت کے ساتھ معاہدوں کے بعد وہاں منتقل کیا گیا تھا۔ ان لوگوں کو وہاں سےنکلنے کی اجازت نہیں اور وہ اپنی گرفتاری سے خوف زدہ ہیں۔