.

القاعدہ کے حملے میں یمن کی ایلیٹ فورس کے 9 اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مشرقی علاقے خضر موت میں مغرب میں واقع المکلا شہر میں شدت پسند گروپ القاعدہ کی کارروائی میں یمنی ایلیٹ فورس کے 9 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ القاعدہ جنگجوؤں نے وادی حجر میں العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں المکلا ایلیٹ فورس کے کم سے کم نو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد کاتعین نہیں کیا جاسکا۔

حضر موت میں ابن سینا اسپتال کے ایک ذریعے کے مطابق اسپتال میں ایلیٹ فورس کے 9 اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ جب کہ تین زخمی بھی لائے گئے ہیں جنہیں درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

ایک دوسرے ذریعے کاکہنا ہے کہ سات فوجیوں کو ذبح کردیے گئے۔ ان کی سربریدہ لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

مقتول فوجیوں کی شناخت سامی سلیمان، باجعبوب، احمد سالیم، باجغلہ، حسین شاکر، ھانی یسلم با عیسیٰ، محمد سالم باعیسیٰ سالم صابر، احمد محمد بادبیان، سالم عبدالمانع، محمد احمد باراس اور محمد سلیمان باھمیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے اس واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔