.

امریکا میں دینی قیادت کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وہاں کی سرکردہ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہیں۔ گزشتہ روز امریکا میں موجود مذہبی رہ نماؤں کے ایک وفد نے بھی ولی عہد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیِ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکا میں مذہبی رہ نماؤں اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اسلامی رواداری، مشترکہ انسانی اقدار، مثبت اقدار کے فرو اور امن بقائے باہمی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔