حوثی باغی یمنی عوام پرقحط مسلط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں:سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی تہران کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وہ یمنی قوم کو بھوک، افلاس اور قحط سے دوچار کرنا چاہتےہیں۔

’الحدث‘ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ یمن کے انسانی بحران کے حل کے لیے فوری سیاسی حل کی اشدت ضرورت ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ حوثی ملیشیا ایرانی ایجنڈے اور غیرملکی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جو خطے کو تباہی سے دوچار کرنے کے لیے سیاسی حل سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کے بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی تھیں مگر حوثیوں نےغیرملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تمام امن کوششوں کو مسترد کردیا۔

محمد الجابر نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے جاری امدادی آپریشن جاری رہے گا۔ یمن میں امدادی آپریشن میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیرنے کہا کہ یمن میں امدادی سامان کی ترسیل اور سپلائی کے لیے 9 بحری بندرگاہیں، 7 فضائی اور پانچ بری راستے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں