مصر:صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ختم، نتائج کا اعلان سوموارکو ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں تین روز سے جاری صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 10 بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ انتخابی نتائج کا اعلان آئندہ سوموار کو کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی، اور الغد پارٹی کے انجینیر موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ کے درمیان کانٹے کامقابلہ رہا۔

مصری الیکشن کمیشن کے چیئرمین لاشین ابراہیم نے تیسرے رز پولنگ میں ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا جس کے بعد رات دس بجے پولنگ ختم کردی گئی۔

لاشین ابراہیم کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لیے اضافی وقت اس لیے دیا گیا تاکہ پولنگ مراکز پر موجود لوگ اپنا ووٹ ڈال سکیں کیونکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ پولنگ مرکز پر موجود تھے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان ایڈووکیٹ محمود الشریف نے بتایا کہ انتخابی نتائج کا اعلان آئندہ سوموار دو اپریل کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مصر میں صدارتی انتخابات کا آغاز 16 مارچ کو بیرون ملک مقیم مصریوں کی رائے دہی سے ہوا۔ بیرون ملک انتخابی عمل تین روز جاری رہا۔ بیرون ملک 124 ملکوں میں 139 انتخابی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی 714 سفارت کاروں کے سپرد تھی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مصر میں پانچ کروڑ 90 لاکھ 78 ہزار 138 رجسٹرڈ ووٹ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں