سعودی فوج کی یمن کی سرحد پر کارروائی، متعدد حوثی ہلاک اور گرفتار

یمنی فوج کی صعدہ گورنری کے اندر پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی بارڈ سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر باغیوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران متعدد باغیوں کو ہلاک، زخمی اور گرفتار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کو سعودی فورسز نے سرحد پر موجود حوثیوں کے کیمپوں تک رسائی کے بعد کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور بعض کو حراست میں لے لیا گیا۔

’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ نیوز چینلوں کے نامہ نگاروں کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد کی دوسری جانب بنائے ٹھکانون میں گھس کر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دسیوں حوثی شدت پسند ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔

سعودی فوج کے ایک با خبر ذریعے کا کہنا ہے کہ ساحلی شہروں جازان اور نجران کی سرحد پر حوثی باغیوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل تھی۔

ادھر یکن کے اندر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے باقم اور البقع شہروں سے صعدہ گورنری کے اندر پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں