.

یمنی فوج کا لحج گورنری کے اہم ڈائریکٹوریٹ پر کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لحج گورنری کے القبیطہ ڈائریکٹوریٹ سے ایران نواز حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج کی معاون سے فوج نے لحج گورنری کے شمال میں واقع القبیطہ ڈائریکٹوریٹ سے گھسان کی لڑائی کے بعد باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ القبیطہ ڈائریکٹوریٹ الجوف اور صعدہ گورنری کے درمیان اہم ترین تزویراتی علاقہ ہے۔

یمنی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ مآرب گورنری کے مغرب میں واقع صرواح کے محاذ پر فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فیلڈ ذرائع کے مطابق صرواح گورنری میں حوثی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان جمعہ کے روز گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔