الاہواز: ایرانی پاسداران انقلاب کی معاونت سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے شہر الاہواز سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایرانی پاسداران انقلاب کی معاونت سے ہفتے کی شب شہر کے وسط میں عرب شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا۔

عینی شاہدین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ الاہواز کی مزاحمتی تحریک کے سلسلے میں احتجاج کا آغاز شہر کے مغربی حصّے سے ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپس اور تصاویر میں مظاہرین انگریزی ، عربی اور فارسی زبان میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں جن میں الاہواز کے عربوں کے خلاف ایرانی حکام کے کریک ڈاؤن کے خاتمے کے واسطے اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بعض پلے کارڈز کی تحریروں میں عرب لیگ کو مخاطب کر کے الاہواز کے عربوں کا معاملہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

الاہواز میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی ، عرب معاند نسل پرستی کے خاتمے اور صوبے میں مہاجرین کے مفاد میں آبادیاتی تبدیلی روکے جانے کے حوالے سے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الاہواز کے عربوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ روکنے ، غربت اور بے روزگاری کے انسداد ، صوبے کے تیل سے مقمامی ترقی کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے مطالبات بھی کیے۔

مظاہروں کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں