.

حوثیوں کا عرب اتحادی فوج کی کشتی پر حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ بندرگاہ میں حوثی باغیوں نے عرب اتحادی فوج کی ایک کشتی کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر میزائل کو داغے جانے سے قبل ہی اس کے لانچنگ پیڈ پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

الحدیدہ بندرگاہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی طرف سے سمندر میں موجود عرب اتحادی فوج کی ایک کشتی کو میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب یکے بعد دیگرے دو میزائلوں کو داغے جانے سے قبل آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے مقامی شکار گاہ بھی متاثر ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے مشرقی الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کی ایک کشتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر یہ کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب دو میزائل زمین میں فضاء میں بلند ہی گر پڑے اور انہیں آگ لگ گئی۔