کویت: دو بسوں میں تصادم، 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد لقمہ اجل بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے جنوبی علاقے میں دو بسوں کے درمیان تصادم سے مقامی آئل کمپنی کے پندرہ ملازمین جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔

کویتی حکام کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مقامی آئل کمپنی کے ملازم تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی، سات بھارتی اور پانچ مصری شہری شامل ہیں۔

زخمیوں میں بھارتی اور کویتی شہری شامل ہیں جن میں سے ایک بھارتی زخمی شہری کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں