یاسر عرفات اضحاق رابین کے قتل پرصدمے سے کیوں دوچار ہوئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق فلسطینی وزیر خارجہ اور سینیر سفارت کار ناصر القدوہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اضحاق رابین کے قتل پر لیجنڈ فلسطینی لیڈر یاسرعرفات شدید صدمے سے دوچار ہوئے تھے اور انہوں نے رابین کے قتل پر سخت غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔

’العربیہ‘ کے پروگرام ’سیاسی یاداشتیں‘ میں گفتگو کرتےہوئے القدوہ نے کہا کہ میں نے اضحاق رابین پر ابو عمارکو غصے میں دیکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ شمعون پیریز کی آمد سے مطمئن نہیں۔ یاسرعرفات اس معاملے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتے تھے۔

القدوہ کا مزید کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یاسرعرفات سمجھتے کہ اسرائیلی تنظیم کی جانب سے اضحاق رابین کے قتل کا سبب امن معاہدے ہے کیونکہ اسرائیلی اشرافیہ ایسا نہیں چاہتی تھی۔ رابین کے قتل کے بعد حالات ایک بار پھر پیچھے کی طرف پلٹتے دکھائی دیتے تھے اور امن مساعی کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں