.

اماراتی اداکار نے اسٹیج پر "ہاتھ مانگ کر" ساتھی خاتون کو حیران کر ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں ایک اداکار نے اسٹیج پر حاضرین کے سامنے اپنی ساتھی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کر کے حیران کر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی وڈیو میں "ابوظبی" چینل پر پیش کیے جانے والے پروگرام "Arab Casting" کے شریک اداکار احمد خمیس علی اپنی ساتھی اینکر پَرسن مشاعل الشحی کو منگنی کی انگوٹھی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس غیر متوقع اقدام پر مشاعل لوگوں کی تالیوں کی گونج میں مسرّت اور حیرت کے مارے جلے جذبات کا شکار ہو گئیں۔

نوجوان اداکار احمد نے بتایا کہ اس نے مشاعل کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تھا جس پر وہ دونوں کی منگنی پر آمادہ ہو گئے۔ تاہم احمد نے فیصلہ کیا کہ وہ حاضرین کے سامنے اسٹیج پر مشاعل کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر کے حیران کر دے گا۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اس اقدام کو "رومانوی" قرار دیتے ہوئے نوجوان جوڑے کو منگنی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ دوسری طرف بعض دیگر لوگوں نے مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو مغرب کی تقلید قرار دیا۔