.

خوشخبری: اچھے کردار کا سرٹیفکیٹ اب اماراتی ویزے کے لئے شرط نہیں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے تا اطلاع ثانی اپریل سے ملازمت ویزے کے لیے اچھے کردار کے سرٹیفیکیٹ کی شرط کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ نوٹس "خلیج ٹائمز" کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی معاملات تعاون کے ادراے نے 29 مارچ کو ایمریٹس کے تمام سفارت اور قونصل خانوں کو اس فیصلے کی تصدیق کے طور پر خطوط جاری کر دئیے ہیں۔

خطوط میں لکھا گیا تھا کہ ریفرنس کے تحت متحدہ عرب امارات کابینہ نے ریاست میں ملازمت کی غرض سے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے اچھے کردار کے سرٹیفیکیٹ کی شرط ملتوی کر دی ہے۔ ان خطوط میں مزید لکھا گیا تھا کہ تمام ایمریٹس کے سفیروں اور قونصل خانوں کو یکم اپریل 2018 سے غیر ملکی ملازمین سے اچھے کردار کا سرٹیفیکٹ طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اتوار کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دبئی میں بھارتی قونصل خانے نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ٹویٹ میں بھارتی قونصل خانے نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ درست ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے احکامات وصول ہوئے ہیں کہ غیر ملکی ملازمین کے اچھے کردار کے سرٹیفیکیٹ کی شرط کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔