.

فلپینی بچّہ جو صرف عربی زبان بولتا ہے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عثمان.. سعودی عرب میں ملازمت کرنے والی ایک فلپینی خاتون کا بیٹا ہے جو اپنی ماں کے کفیل کے گھر میں ہی رہتا ہے۔ عثمان کی ماں کا سعودی کفیل اس سات سالہ بچّے کا اسی طرح خیال رکھتا ہے جس طرح وہ اپنے پوتوں کا رکھتا ہے۔ عثمان کا نام بھی اس کی ماں کے کفیل کے نام پر ہی رکھا گیا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ عثمان کی ماں نے اسے انگریزی اور فلپینی زبانیں سکھانے کی بہت کوششیں کیں تاہم اس کے باوجود عثمان عربی کے سوا کوئی زبان نہیں بولتا۔

عثمان کا کہنا ہے کہ وہ ریاضی ، سائنس اور قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

عثمان کی ماں کے سعودی کفیل نے باور کرایا ہے کہ وہ انسانی اور اسلامی اقدار کی بنیاد پر اس بچّے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔