.

کیلیفورنیا : محمد بن سلمان کا 'موہاوی ایئر اینڈ اسپیس پورٹ' کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع "موہاوی ایئراینڈ اسپیس پورٹ" کا دورہ کیا۔

اس موقع پر بن سلمان کا استقبال معروف برطانوی شخصیت اور ورجن گروپ کے مالک رچرڈ برینسن نے کیا جو پورٹ کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد کے ساتھ رہے۔

سعودی ولی عہد کے دورے میں ایسی ٹکنالوجیز کی جان کاری شامل تھی جن کا اس سے پہلے انکشاف نہیں ہوا۔ اس میں خلائی جہاز ، طویل مسافت کے سفر کے لیے سرنگوں کا نظام اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

اس سے قبل اپنے امریکا کے دورے کے پانچویں پڑاؤ میں بن سلمان سیئٹل سے لوس اینجلس پہنچے تھے۔ العربیہ نیوز چینل کی نمائندہ کے مطابق سعودی ولی عہد وہاں ہالی وُڈ کے متعدد سینئر پروڈیوسروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔