یمنی فوج نے حوثیوں کے لیے بھیجا ’حشیش‘ کا ٹرک ضبط کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سیکیورٹی فورسز نے مآرب گورنری میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے لیے حشیش سےلدا ایک ٹرک قبضے میں لے کر منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مآرب کے پولیس چیف بریڈیگیڈیئر عبدالملک المدانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مآرب۔ البیضاء روڈ پر نجد المجمعہ کے مقام سے گذرنے والے ایک مشکوک ٹرک کوروکا۔ اس ٹرک پر آلو اور ٹماٹروں کےکریٹوں کے درمیان قریبا 175 کلو گرام حشیش لادی گئی تھی۔

المدانی نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور ذمہ دارانہ کارروائی کی تحسین کی اور کہا پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حوثیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانا غیرمعمولی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ یمن کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صنعاء کی مآرب گورنری سے اسلحہ، فوجی سازو سامان، جعلی اشیا اور منشیات سے بھرے ٹرک پہلے بھی پکڑے ہیں۔ یہ سامان یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں تک پہنچائے جانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں