.

حوثی ملیشیا نے یمنی عوام کے مصائب وآلام میں اضافہ کیا: خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں متعین سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کی مدد سے یمن میں بغاوت کی مرتکب حوثی ملیشیا نے یمنی عوام کے مصائب وآلام میں اضافہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مغربی الحدیدہ میں عالمی پانیوں میں سعودی عرب کے تیل بردار جہاز پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ’ایران نواز حوثیوں نے جو کچھ کیا دہشت گردی ہے۔ عالمی پانیوں میں کسی سعودی آئل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا گیا کہ حوثی یمنی قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ یمنیوں کے شدید دشمن ہیں۔ ان کی وجہ سے یمنی عوام کے مصائب وآلام میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل عرب اتحادی فوج نے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے سمندر میں موجود سعودی عرب کے ایک تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔