.

امریکا کی نئی پابندیاں ہماری قوم پرحملہ ہیں، بھرپور جواب دیں گے:روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کی حکومت نے امریکا کی جانب سے روسی تاجروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیوں کو روسی قوم پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے ان کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روسی سفیر نے اپنے 30 منٹ طویل خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے برطانوی دوستوں کو بتا دیا ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں جس پر وہ پچھتائیں گے۔

جمعہ کے روز روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کا ہدف روسی قوم ہے اور ہم ان پابندیوں کا پوری قوت کےساتھ مقابلہ کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا بلکہ یہ پابندیاں روسی قوم کو مزید متحد کریں گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے روس کی متعدد کمپنیوں اور کاروباری شخصیات پر مزید پابندیاں عاید کردی تھیں۔

اس پر واشنگٹن میں قائم روسی سفارت خانے کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ سفارت خانے کی طرف سے ’فیس بک‘ پرپوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا ہدف مخصوص افراد یا کمپنیاں نہیں بلکہ پوری روسی قوم ہے مگر ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ جمعے کو امریکا نے روس کے سات دولت مند افراد اور 12 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔