دبئی کے حکم راں نے "شکایت کرنے والے" شہری کو وزارت میں منصب سونپ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اماراتی شہری علی المزروعی کو سماجی بہبود کی وزارت میں سماجی محقق کے منصب پر فائز کر دیا ہے۔

یہ وہ ہی علی المزروعی ہیں جنہوں 3 اپریل کو عجمان ریڈیو کو ٹیلی فون کال کی تھی تا کہ شہریوں بالخصوص محدود آمدنی کے حامل افراد کو درپیش ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ المزروعی کی شکایت ریڈیو پروگرام کے میزبان کو کام سے روک دیے جانے کا سبب بن گئی کیوں کہ مذکورہ میزبان نے مسئلے کو خاطر خواہ اہمیت نہیں دی تھی اور اس کے ساتھ مناسب طور معاملہ نہیں کیا۔

شیخ محمد نے اتوار کے روز اپنی ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ "آج ہم نے اماراتی شہری علی المزروعی کو کابینہ کے اجلاس میں خوش آمدید کہا۔ ہم نے سماجی بہبود کی خاتون وزیر کے منصوبے کو سُنا۔ ہم نے آئندہ تین برسوں کے لیے محدود آمدنی والے تمام طبقوں کے واسطے 11 ارب درہم کی سماجی امداد کی منظوری بھی دی۔ ہم نے علی المزروعی کا سماجی بہبود کی وزارت میں بطور سماجی محقق تقرر کیا۔ شہری کو تکلیف ہوتی ہے تو پھر ریاست حرکت میں آتی ہے۔ بابا زاید نے اسی طرح ارادہ کیا تھا"۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہفتے کے روز اماراتی شہری علی المزروعی کو دعوت دی تھی کہ وہ اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں