سعودی عرب: بدعنوانی کے بعض ملزمان کو ریاستی سکیورٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں استغاثہ کے دفتر کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت بدعنوانی کے سلسلے میں حراست میں لیے جانے والے بعض افراد کو ریاست کی سکیورٹی اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی عرب کے نائب اٹارنی جنرل سعود الحمد کا کہنا ہے کہ استغاثہ نے بدعنوانی کے حوالے سے اُن ملزمان کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جو انسداد بدعنوانی کی سپریم کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے مالی تصفیے کے سمجھوتے میں شامل نہیں ہوئے۔

الحمد نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی حکام کی تحویل میں موجود بعض افراد کے خلاف ریاستی سکیورٹی اور دہشت گردی کے تحت نئے مقدمات سامنے آئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں