.

غزہ پٹی میں حماس کے دو ٹھکانوں پر اسرائیلی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے پیر کو صبح سویرے غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی (معا) کے مطابق پہلے حملے میں غزہ پٹی کے شمالی قصبے بیت لاہیا میں تنظیم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس جگہ کو شدید نقصان پہنچا۔

بعد ازاں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جبالیا کیمپ کے مشرق میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانے پر بم باری کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بھی صرف مادی نقصان ہوا۔

گزشتہ دس روز میں غزہ پٹی پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسرائیلی یلغار ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز "یومِ سرزمین" کے موقع پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی پیر کی صبح دم توڑ گیا۔