سعودی عرب کا سب سے بڑا اوپن ایئر میوزیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فرانس کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت مملکت کے شمال مغرب میں واقع علاقے "العلا" کو ترقی دی جائے گی۔

مملکت میں سب سے بڑا اوپن ایئر میوزیم شمار کیا جانے والا "العلا" کا علاقہ آخر ہے کیا ؟

اس کی وجہ تسمیہ کھجور کے وہ بلند درخت تھے جو اس مقام پر پانی کے چشموں کے نزدیک ہوا کرتے تھے۔

العلا کا علاقہ ایک زرخیز وادی میں دو پہاڑوں کے بیچ واقع ہے۔ اس وادی میں کھجور کے درخت اور دیگر پھل ہوتے ہیں۔

العلا کا علاقہ قومِ ثمود کے ساتھ وابستہ ہے۔ یہاں مدائنِ صالح اور قبل مسیح کے آثاریات بھی ہیں۔

اس علاقے کو "الحِجر" کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ اپنے اندر مختلف قدیم اور اسلامی تہذیبوں کو سموئے ہوئے ہے۔

العلا کا علاقہ "عروس الجبال" اور تاریخ اور آثاریات کے دارالحکومت کے نام سے مشہور ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سے گزرے تھے اور اس دوران نماز بھی ادا کی۔

مشہور مسلمان سپہ سالار موسی بن نصیر نے اس علاقے میں ایک قلعہ بھی تعمیر کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں