.

فرانس : محمد بن سلمان کے لیے میٹھے پکوان تیار کرنے والی سعودی خاتون طبّاخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل نے سعودی خاتون طبّاخ میادہ بدر کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ میادہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فرانس کے حالیہ دورے کے دوران لوفر میوزیم کمپلیکس میں دیے گئے عشائیے میں فرانس میں سعودی وفد اور ان کے فرانسیسی مہمانوں کے لیے سوئیٹ ڈِشز تیار کیں۔

یہ گفتگو العربیہ نیوز چینل کے معروف پروگرام "تفاعلكم" میں پیش کی گئی۔

میادہ بدر نے گفتگو کے دوران اُن میٹھوں کے حوالے سے گفتگو کی جو اُنہوں نے اس خصوصی موقع پر تیار کی تھیں۔ میادہ کے مطابق انہوں نے فرانسیسی پکوان کے طریقوں کو سعودی ذائقوں کا رنگ دیا یہاں تک کہ ایک "آئس کریم" کی تیاری میں عربی قہوے کو بھی استعمال کیا۔