قطر مقامی بینکوں کو بچانے کے لیے بیرون ملک سے 20 ارب ڈالر واپس لے آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گزشتہ برس جون سے چار عرب ممالک کی جانب سے دوحہ کے بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے مقامی بینکوں کو سہارا دینے کے لیے بیرون ملک جمع رقم سے 20 ارب ڈالر واپس لے آیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد قطری بینکوں میں سیالیت کے بحران کو مزید سنگین ہونے سے بچانا ہے۔

ذرائع نے بلومبرگ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ گزشتہ برس بائیکاٹ کے بعد سے قطر میں غیر رہائشی افراد نے اپنے 30 ارب ڈالر دوحہ سے باہر بھجوا دیے۔

قطر کے بینکار رواں ہفتے مستحکم سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس منعقد کر رہے ہیں تا کہ 2016ء کے بعد پہلے Dollar Denominated بوںڈز کا اجراء عمل میں آ سکے۔

اس سے قبل قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے Veolia Environnement کمپنی میں اپنا پورا حصّہ فروخت کر دیا تھا جب کہ دو دیگر کمپنیوںTiffany اور Credit Suisse میں اپنے حصص کی تعداد میں نمایاں کمی کر لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں