سعودی فورسز نے اَبھا کے ہوائی اڈّے پر حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فوج نے بدھ کے روز مملکت کے جنوبی شہر اَبھا میں یمنی حوثی باغیوں کا ایک جاسوس "ڈرون" طیارہ مار گرایا۔

زمینی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے ابر آلود موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے صوبے صعدہ کی جانب سے ڈرون طیارہ مملکت کی حدود میں داخل کر دیا۔ یہ طیارہ زمین کی سطح سے چار کیلو میٹر کی بلندی پر سفر کر رہا تھا۔ تاہم سعودی فورسز نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈرون طیارے کو اَبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نشانہ بنا لیا جب کہ اس دوران ایئر نیوی گیشن میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

دیگر ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا اس ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب میں عسکری اور تزویراتی ٹھکاںوں کا انکشاف چاہتی تھی تاہم طیارے کی تباہی کے سبب ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں