شام کو نشانہ بنانے والے امریکی میزائلوں کو مار گرائیں گے: لبنان میں روسی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں روسی سفیر الیگزینڈر زیسبکین کا کہنا ہے کہ شام پر داغے جانے والے امریکی میزائلوں کو مار گرایا جائے گا اور ان کے داغے جانے کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کی شام اپنے بیان میں زیسبکین نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمر پوتین اور روسی چیف آف اسٹاف کے بیانات کی بنیاد پر یہ بات بول رہے ہیں۔

روسی سفیر نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ "اگر امریکیوں کی طرف سے حملہ ہوا تو پھر نہ صرف میزائلوں کو مار گرایا جائے گا بلکہ ان کے داغے جانے والے ذرائع کو بھی نشانہ بنایا جائے گا"۔

منگل کے روز شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور روس کے بیچ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جھڑپ ہو گئی۔ امریکا اور اس کے حلیف رواں ہفتے کے آغاز پر مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے کے حوالے سے شامی حکومت کی فوج کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ حملے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس وحشیانہ کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے سربراہ بشار الاسد کو "حیوان" قرار دیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتین پر بھی نادر نوعیت کی ذاتی تنقید کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں