سعودی شہری نے گولی مار کر بیوی قتل کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ایک شہری نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ بدھ کو علی الصباح شمال مشرقی گورنری الخفجی میں پیش آیا۔

مشرقی علاقے کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے ایک شخص نے پولیس کو ٹیلیفون پر بتایا کہ دو میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا ہے۔

پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے میں لینے کے ساتھ اس کےقاتل شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتولہ کی عمر تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں