شاہ سلمان کے حکم پر دوبارہ شاعری شروع کی: شہزادہ خالد الفیصل

خادم الحرمین الشریفین داڑھی کو خضاب لگانے کی بھی تاکید کرتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہ سلمان کے حکم پر دوبارہ شعر کہنا شروع کیے۔

’ایم بی سی‘ کے پروگرام ’المختصر‘ کے میزبان سے بات کرتے ہوئے شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ جب بھی میرا سامنا شاہ سلمان سے ہوتا تو وہ مجھے کہتے کہ اپنی داڑھی کو خضاب لگاو۔

ایک روز میں نے ان سے کہا کہ میں نے شعر کہنے چھوڑ دیے ہیں یا چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے تو انہوں نے سختی سے منع کیا اور کہا کہ داڑھی کو خضاب لگاؤ اور شعر وشاعری پھر سے شروع کرو۔

ایک ملاقات میں شاہ سلمان نے کہا کہ یہ دونوں کام کرو ورنہ میں تم سے ناراض ہوں گا۔ میں نے گذارش کی کہ آپ مجھے دو میں سے ایک کام کرنے کی اجازت دیں۔ میں شاعری پھر شروع کروں گا مگر داڑھی کو خضاب کے بغیر ہی رکھنے کی اجازت دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں