غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہری شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی ریلیوں پر کل تیسرے جمعہ کو بھی اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

گذشتہ دو ہفتوں سے جاری اس کشیدگی اور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

تیس مارچ کو فلسطین میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر شروع ہونے والی چھ ہفتوں پر مشتمل تحریک کے دوران صہیونی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں