.

مامتا کو کیا ہو گیا؟ لبنانی خاتون نے دو بیٹیوں کی گردن کاٹ دی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے شمال میں واقع قصبے "مشتی حمود" میں ایک ماں نے گھر کے اندر اپنی دو بچیوں کا گلا کاٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی خاتون رقیّہ العسّاف نے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے، باورچی خانے سے بڑی چھری لے کر کمرے میں سوئی اپنی دو بچیوں 9 سالہ عائشہ اور 6 سالہ سارہ کے گلوں پر پھیر دی۔ اس کے نتیجے میں عائشہ فوری طور پر دم توڑ گئی جب کہ سارہ گردن میں شدید زخم آنے کے باوجود موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی۔

سارہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچیوں کی ماں نے نے جُرم کا ارتکاب کرنے کے فوری بعد قصبے میں واقع لبنانی فوج کی نزدیکی چیک پوسٹ کا رخ کیا اور اپنی بیٹیوں کا گلا کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو فوجی اہل کاروں کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ بچیوں کی ماں نفسیاتی مریضہ ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ تقریبا ایک برس قبل اس نے خود کشی کی کوشش کے علاوہ اپنی دونوں بیٹیوں کو اسی طرح سے موت کی نیند سلانے کی کوشش بھی کی تھی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ قصبے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رقیّہ اپنی بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اس کے نفسیاتی مرض نے ہی خود کو جان سے مار دینے کی کوشش اور دونوں بیٹیوں کے خلاف اقدام قتل پر مجبور کر دیا۔