.

خُدا کا شکر ہے اس نے غداروں کو بے نقاب کر دیا : شیخ مشاری کا حماس پر تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے عالمی شہرت یافتہ قاری شیخ مشاری راشد العفاسی نے فلسطینی تنظیم حماس کے اُس بیان پر تبصرہ کیا ہے جس میں شام میں بشار حکومت کے محدود اہداف کے خلاف امریکا، برطانیہ اور پیرس کے حالیہ مشترکہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "ننگی جارحیت" قرار دیا تھا۔

ہفتے کے روز اپنی ٹوئیٹ میں العفاسی کا کہنا تھا کہ "خُدا کا شکر ہے کہ جس نے غدار اخوانیوں کو بے نقاب کر دیا۔ ان لوگوں کا حال صرف ناواقف سادہ لوح افراد سے ہی پوشیدہ رہ سکتا ہے جو ہر حال میں خوش گمان رہتے ہیں۔ البتہ ہم اللہ تعالی سے یہ مانگتے ہیں کہ وہ ظالموں کو ظالموں کے ہاتھوں ہلاک کرے اور ایک ایسی امت سامنے آئے جو اللہ کی کتاب اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تھامے ہوئے ہو"۔

یاد رہے کہ حماس کی جانب سے جاری بیان میں بشار حکومت کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی تنصیبات اور بعض فوجی اڈوں پر امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے حملے کی پر زور مذمت کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ "مغربی ممالک کا حملہ مسلم امہ کے خلاف ننگی جارحیت ہے۔ اس کا مقصد امت کی اراضی کو غصب کرنا اور اس کی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے تا کہ صہیونی وجود برقرار رہے اور اس کے منصوبوں پر عمل درامد ہو سکے"۔