.

سعودی عرب : ظہران میں عرب لیگ کا اجلاس ، شام اور یمن اہم ترین موضوعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں اتوار کے روز عرب لیگ کا 29 وایں سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے اب تک 14 عرب ممالک کے سربراہان اور وفود کے قائدین پہنچ چکے ہیں۔ ان میں مصر، عمان، سوڈان، فلسطين، صومالیہ، تیونس، یمن، عراق، لیبیا، امارات، الجزائر، لبنان، موریتانیا اور کوموروس شامل ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سرِفہرست موضوعات میں شام کی صورت حال، یمن کا بحران، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے بیچ موقوف امن عمل، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کے سلسلے میں جاری کوششیں اور خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت کے مقابلے کا طریقہ کار اہم ترین ہیں۔