.

سعودی عرب کے شاپنگ مال میں شیخ محمد کی موجودگی سے لوگ حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز بعض تصاویر اور وڈیو کلپس گردش میں آئے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکم راں شیخ محمد بن راشد سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک مشہور شاپنگ مال میں گھومتے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد "الظہران مال" میں موجود تھے کہ اس دوران خریداری کے لیے آنے والے لوگوں نے ان کی تصاویر اور وڈیوز بنا لیں۔

یاد رہے کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اتوار کے روز ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے سلسلے میں ظہران پہنچے تھے۔