ایران کے سکولوں میں غیر ملکی سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے استعمال پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی وزارت تعلیم نے غیر ملکی سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا سکولوں میں استعمال روک دیا۔

اصلاح پسندوں کی ہم خیال ایلینا نیوز ایجنسی کے مطابق اس امر کا فیصلہ ایرانی وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق تمام ایرانی سکولز صرف ڈومیسٹک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران میں سب سے زیادہ ٹیلیگرام کا استعمال ہے۔ ٹیلیگرام کا دعوی ہے کہ ایران میں اس کے چالیس ملین صارف موجود ہیں۔ کمپنیاں بھی اس سروس کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

چند ماہ قبل ایران میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے اور حکومت نے فوری طور سوشل میڈیا کو نشانہ بنایا تھا۔ ٹیلی کمیونی کیشن وزیر جاوید آزری نے یہ تفصیلات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے یہ بات کہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں