مسلح بچّی اور خمینی کی تصویر ، ایرانیوں نے "اپنا دشمن" پہچان لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر بعض ایرانی حلقوں کی جانب سے ایک ننھی بچّی کی تصویر گردش میں آئی ہے جس میں وہ کلاشنکوف پر ہاتھ رکھ کر کھڑی ہے جب کہ بچّی کے سینے پر خمینی کی تصویر چسپاں ہے۔ یہ تصویر فارسی کے ہیش ٹیگ "دشمن ما ہمینجاست" یعنی "ہمارا دشمن یہاں ہے" کے تحت پوسٹ کی گئی ہے۔

یہ ہیش ٹیگ گزشتہ دو روز کے دوران کافی سرگرم رہا ہے۔ اس کے ضمن میں کئی وڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ تاہم مذکورہ بچّی کی تصویر اپنے اندر ایک بھرپور پیغام رکھتی ہے اور نظریات کے اُن بادلوں کو پوری طرح بیان کر رہی جو ایرانی معاشرے کے ایک فعّال حصّے پر مسلط کیے گئے ہیں۔

بچّی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہمارا دشمن یہاں ہے، ایک بچّی کے دل پر جو نہیں جانتی کہ اس نے ہاتھ میں کیا تھاما ہوا ہے اور اس کا دل کس وحشی (اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی خمینی کی جانب اشارہ) کی تصویر کے نیچے دھڑک رہا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں