اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی فیلڈ کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی شمالی گورنری صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہو گئے۔

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صعدہ گورنری میں منگل کے روز اتحادی فوج کے فضائی حملے میں حوثی کمانڈر ناصر القوبری اور اس کے متعدد ساتھی ہلاک ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صعدہ گورنری کو حوثی باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ایام میں اس گورنری میں بڑی تعداد میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں میں لبنانی حزب اللہ اور ایرانی فوج کے عسکری ماہرین بھی مارے گئے۔ یمنی فوج نے صعدہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے پانچ اطراف سے ’سانپ کا سر کاٹنا‘ کے عنوان سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے صعدہ میں ساقین ڈاریکٹوریٹ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 20 جنگجوؤں کو دفن کیا ہے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ساقین کے فوط قصبے میں بیس حوثی باغیوں کی لاشیں ایک ساتھ دفن کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں