باربرا بش کے انتقال پر شہزادہ خالد بن سلمان کی تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سابقہ امریکی خاتون اول باربرا بش کے انتقال پر اپنے رنج کا اظہار کرتے ہوئے بش خاندان سے تعزیت کی ہے۔

سعودی سفیر نے ان جذبات کا اظہار ٹوئیٹر پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کیا۔

باربرا بش منگل کے روز 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ دو روز قبل ان کے خاندان نے اعلان کیا تھا کہ باربرا نے علاج کا سلسلہ روک دینے اور محض درد کم کرنے والی گولیوں پر اکتفا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ قریب المرگ ہیں۔

باربرا سابق امریکی صدر جارش بش سینئر کی اہلیہ اور سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش جونیئر کی والدہ ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے امریکا کے حالیہ دورے میں جارج بش سینئر سے بھی ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں