شاہ سلمان اور ویٹی کن کے عہدے دار کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں قصرِ یمامہ میں واقع اپنے دفتر میں ویٹی کَن سٹی میں Pontifical Council for Interreligious Dialogue کے سربراہ کیتھولک پادری جان لوئس ٹوران اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تشدد، شدت پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں مذاہب اور ثقافتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز، رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سعودی فرماں روا کے ذاتی سکریٹری کے نائب تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں