مصری فوج کے ہاتھوں سیناء میں داعش تنظیم کے امیر کا خاتمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج کے ایک اعلان کے مطابق سیناء کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ مصری فوج کے اہل کاروں نے سیناء کے وسط میں متعدد پہاڑی علاقوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ ناصر ابو زقول مارا گیا۔ مقتول کے قبضے سے خودکار بندوق، دو دستی بم، گولہ بارود کی بڑی مقدار اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا۔

مصری فوج نے فروری سے سیناء کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن میں اب تک 100 سے دہشت گرد اور کم از کم 22 مصری فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں