شامی حکومت کی داعش کو دمشق کے نواح سے انخلا کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شامی حکومت نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو انخلا کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

شامی حکومت کے حامی اخبار الوطن نے اپنی جمعرات کی اشاعت میں اطلاع دی ہے کہ ’’ اگر وہ ( داعش کے جنگجو) انخلا سے انکار کرتے ہیں تو پھر شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز اس تنظیم کی علاقے میں موجودگی کے خاتمے کے لیے فوجی کارروائی کو تیار ہیں‘‘۔
داعش کے جہادیوں کا دمشق کے جنوب میں واقع علاقے الحجر الاسود اور فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک کے آس پاس کے علاقے پر کنٹرول ہے۔رقبے کے اعتبار سے یہ مشرقی الغوطہ کے مقابلے میں بہت چھوٹا علاقہ ہے۔ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حال ہی میں مشرقی الغوطہ کے شہروں اور قصبوں سے باغی جنگجوؤں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال اور مذاکرات کی پالیسی کے ذریعے نکال باہر کیا ہے۔

شامی حکومت کے حامی علاقائی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ شامی فوج نے منگل کو جہادیوں کے زیر قبضے اس علاقے پر گولہ باری کا آغاز کردیا تھا۔

یرموک کیمپ دمشق سے آٹھ کلومیٹر دور واقع ہے اور یہ شام میں مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز سے قبل فلسطینی مہاجرین کا سب سے بڑا کیمپ تھا۔اس کے بعد سے بڑی تعداد میں فلسطینی مہاجرین وہاں سے بیرون ملک یا دوسرے علاقوں کی جانب جاچکے ہیں۔تاہم اقوام متحد ہ کے مطابق یرموک کیمپ میں اب بھی ہزاروں فلسطینی رہ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں