.

امریکی سینیٹ میں خواتین ارکان کو شیرخوار بچّے ساتھ لانے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعرات کے روز ایک خاتون رکن ٹیمی ڈک ورتھ کو اپنی نومولود بچّی کے ساتھ داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

سینیٹ کے ارکان نے بدھ کے روز ایوان بالا میں بچوں کو ساتھ لانے پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے سلسلے میں رائے شماری کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کی خاتون رکن ٹیمی نے ایوان بالا کے اندر ہی اپنی بچّی "ميلی بيرل" کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ کام کے دوران اولاد کو جنم دینے والی پہلی رکن بن گئیں۔

ٹیمی نے اپنی ٹوئیٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ قانون کی تبدیلی صرف سینیٹ پر ہی لاگو ہو گی تاہم امید ہے کہ فیصلے سے یہ پیغام سامنے آئے گا کہ امریکا کے تمام حصّوں میں کام کرنے والی خواتین مناسب خاندانی پالیسی کی محتاج ہیں۔

یاد رہے کہ 50 سالہ خاتون رکن ٹیمی کی یہ دوسری اولاد ہے۔ اس سے قبل 2014ء میں انہوں نے اپنی پہلی بیٹی ابیگیل کو جنم دیا تھا۔ اس وقت بھی ٹیمی ایوان نمائندگان کی رکن تھیں۔