سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

سولہ اپریل کو عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 119 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے فراہم کردہ بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کی خود مختاری اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے تاہم کی سازشیں جاری ہیں تاہم سعودی عرب کی بہادر افواج نے بروقت کارروائی کرکے بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں