سعودی عرب کی ہر دلعزیزاوٹنی کوحنوط کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں اونٹوں کے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنے والی خوبصورت اونٹنی ’خزامہ‘ کی تین ماہ قبل موت کے بعد اسے حنوط کردیا گیا ہے۔

مردہ اونٹی کو حنوط کرنے کی وجہ اس کی بے حد خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور اسے پسند کرنے والے حضرات نے بھی اسے حنوط کرنے پر زور دیا تھا۔

خیال رہے کہ ’خزامہ‘ نامی اونٹنی کو مختلف مقابلوں میں بڑی تعداد میں انعامات مل چکے ہیں۔ اونٹی کے مالک ناصر بن مبارک بن قریع آل بریک کو اس کی قیمت تین کروڑ ریال سے زاید کی قیمت دے کر خریدنے کی بھی کوشش کی گئی مگر مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

فروری میں سعودی عرب میں اونٹ کلب کی طرف سے خزامہ کی موت کے بعد اسے حنوط کرنے کی تجویز دی گئی اور اونٹی کے مالک سے کہا گیا کہ وہ اس اسے کلب کے مرکز میں منتقل کرنے کی اجازت دیں۔ تاہم مالک کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے منتظمین نے پہلے ہی اس کی لاش کو حنوط کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

خزامہ نے ام رقیبہ میں ہونے والے اونٹوں کے کئی سال کے مقابلوں میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی تھی اور الصیاہ میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں بھی خزامہ کو پہلا نمبر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں