دنیا کی 100 موثر ترین شخصیات میں سعودی ولی عہد بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی میگزین ٹائم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2018کے دوران دنیا کی 100موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا۔

میگزین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہت زیادہ اثر انداز مشاہیر کی فہرست کیلئے منتخب کر لیا۔ اس فہرست میں سعودی ولی عہد کے ساتھ امریکہ، فرانس اور چین کے صد ور بھی شامل ہیں۔

لندن کے میئر صادق خان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ صادق خان پہلے مسلمان ہیں جنہیں لندن کے میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ برطانیہ سے شہزادہ ہیری، ان کی منگیتر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کو بھی موثر ترین شخصیت مانا گیا ہے۔ ٹائم کا کہنا ہے کہ کئی اسباب کے پیش نظر سعودی ولی عہد کو دنیا کی موثرترین شخصیتوں میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلا سبب یہ ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں ریکارڈ وقت میں عظیم الشان اصلاحات نافذ کی ہیں۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں لائے ہیں۔ سماجی ، سیاسی، فکری اور ثقافتی شعبوں میں ہلچل پیدا کی ہے۔خ واتین کو ان کے حقوق دلائے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار اپنے یہاں لائے ہیں ۔ دہشتگردی کا انسداد اور امن و امان کا پرچار بھی ان کے اہم کارنامے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں