شام میں عراقی فضائیہ کے "تباہ کن" حملوں کی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراقی حکام کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ وڈیو عراقی فضائیہ کی جانب سے شام کی سرزمین پر داعش تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے کی ہے۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ "مسلح افواج کے کمانڈر جنرل حیدر العبادی کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے عراقی فضائیہ نے جعمرات کے روز شام میں عراقی سرحد کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن فضائی حملے کیے۔ یہ حملے علاقے میں داعش کی ٹولیوں کے جلد خاتمے میں مدد گار ثابت ہوں گے جس طرح عراق میں بھی عسکری طور پر تنظیم پر قابو پا لیا گیا"۔

دوسری جانب مشترکہ آپریشنز کی کمان کے سرکاری ترجمان میجر جنرل یحیی الزبیدی نے "الحدث" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فضائی حملوں میں شام کے علاقے البوکمال کے نزدیک داعش تنظیم کے زیر انتظام دھماکا خیز مواد کے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ عراق کے سرحدی علاقے القائم کے مقابل واقع ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی شامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں آئی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عراقی فضائیہ نے شامی اراضی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہو۔ بغداد حکومت فروری 2017ء میں بھی اسی نوعیت کی بم باری کی کارروائی کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں