عسیر میں قرآنی آیتوں والی چٹانیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک سعودی شہری نے عسیر ریجن میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی شکلوں اور نقوش دریافت کئے ہیں۔

مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جگہ کافی پرانی ہے۔ مقامی شہریوں نے آثارقدیمہ کے محافظ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو تخریب کاروں کی دست برد سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

سعودی شہری حمد آل ملحان نے بتایا کہ اسے آل مہمل کی بستی میں اتفاقیہ طور پر ایک پتھر نظر آیا۔ یہ ایک چٹان کے برابر میں پڑا ہوا تھا۔ غور کرکے دیکھا تو اس پر قرآنی آیتیں تحریر تھیں، مختلف شکلیں بھی بنی ہوئی تھیں۔ پتھر تقریباً ڈھائی میٹر لمبا ہے، قرآنی آیتیں بغیر نقطوں کے تحریر ہیں۔ بسم اللہ سے شروعات کی گئی ہے۔ اس پر سورہ اخلاص اور سورہ الناس لکھی ہوئی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں