سکیورٹی فورسز نے ریاض میں وائرلیس "کھلونا ڈرون" مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے سرکاری ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریاض شہر کے علاقے الخزامی میں ہفتے کی شام 7:50 پر ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کے نزدیک ریموٹ کنٹرولڈ وائر لیس ڈرون طیارہ اڑتا ہوا دکھائی دیا۔

چیک پوائنٹ پر موجود سکیورٹی اہل کاروں نے صورت حال کے حوالے سے ہدایات اور احکامات پر فوری طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس تفریحی طیارے کو مار گرایا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مذکورہ سرکاری بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 30 سیکنڈ کی ایک وڈیو کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ وڈیو فائرنگ کے ذریعے طیارہ مار گرانے کی کارروائی سے متعلق ہے۔

وڈیو کلپ میں سعودی پولیس کی گاڑیاں اس علاقے میں نظر آ رہی ہیں جہاں وائر لیس طیارہ گرایا گیا۔

ایک سعودی عہدے دار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حکومت تفریحی غرض سے وائرلیس طیاروں کے استعمال کے لیے ضوابط وضع کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں