حماس کا غزہ پٹی میں "عمومی حکومت فلسطین" کی تشکیل پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عربی روزنامے "الحیات" نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس غزہ پٹی میں اقتدار سے دست بردار ہونے کی صورت میں انتظامی امور جاری و ساری رکھنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

ان ہی طریقوں میں غزہ میں ایک مقامی حکومت کی تشکیل بھی شامل ہے جس میں مختلف سیاسی قوتیں یا آزاد شخصیات شامل ہوں۔ اس کے علاوہ ایک "عمومی حکومت فلسطین" کی تشکیل بھی زیر غور ہے جس کا مرکز غزہ میں ہو گا۔

مذکورہ روزنامے نے حماس تنظیم کے عہدے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان اقدامات کو سیاسی قوتوں میں تنظیم کے شراکت داروں اور آزاد ارکان کے ساتھ بیٹھ کر زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس اعلان کر چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کے سامنے دو آپشنز ہیں.. یا تو غزہ پٹی کی حکومت مکمل طور پر اتھارٹی کے حوالے کر دی جائے اور یا پھر اسے مکمل طور پر حماس کے لیے چھوڑ دیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں