قطری لڑاکا طیاروں کی جانب سے اماراتی طیارے کو ہراساں کیے جانے پر بحرین کی مذمّت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کی وزارت خارجہ نے قطری لڑاکا طیاروں کی جانب سے امارات کے ایئربس 320 ماڈل کے مسافر طیارے کے نزدیک آنے کی شدید مذمت کی ہے۔ طیارہ سعودی عرب کے شہر دمام سے ابوظبی آ رہا تھا اور اس میں درجنوں مسافر سوار تھے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ بحرین کے نزدیک واقع بین الاقوامی فضائی گزرگاہ میں بین الاقوامی سمندر کے اوپر پیش آیا جب کہ طیارہ تمام تر مطلوبہ شرائط کے ساتھ ایک معروف رُوٹ پر گامزن تھا۔

بحرینی وزارت نے باور کرایا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز تصرفات مسافروں کے لیے خوف اور دہشت، ان کی زندگیوں اور شہری ہوابازی کی سلامتی کے لیے شدید خطرے کا باعث اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان کے مطابق بحرین اس حوالے سے قطر کی غیر ذمّے دارانہ اور غیر قانونی ریاضتوں کے خلاف متعلقہ عالمی اداروں میں مطلوبہ اقدامات کی جانب جانے کا پورا حق رکھتا ہے تا کہ شہری ہوابازی اور مسافروں کی سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔ مملکت بحرین اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطری پامالیوں پر روک لگانے کے سلسلے میں اپنی برادر ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں